ن لیگ والے بوٹ پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More