پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کہتے ہیں شہباز گل اوورسیز پاکستانی ہے اس کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ہیں۔ جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہا ہے، حکومت کی جانب سے شہباز گل پرمقدمہ کمزور ہے، یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا، شہباز گل امریکہ میں پروفیسر ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے، پہلے بھی شہباز گل پر مظالم کیے گئے، ان پرظلم کی انتہا کی جارہی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے، 25 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، عطا تارڑ نے آج ضمانت کروائی جو اچھی بات ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More