سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سلامتی کے ادارے کے درمیان تفریق تباہ کن ہے، فواد چوہدری

رہنماء تحریک انصاف فواد چوہدری کا ٹویٹ کہتے ہیں ‏ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملکی سلامتی کے ضامن ادارے کے درمیان تفریق ملک کیلئے تباہ کن ہے، پوری کوشش ہے غلط فہمیوں کا ازالہ ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انا کا کہنا ہے کہ “ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملکی سلامتی کے ضامن ادارے کے درمیان تفریق ملک کیلئے تباہ کن ہے، پوری کوشش ہے غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سیاسی جماعتوں کو بھی ایک دوسرے کے خلاف حد سے آگے نہیں جانا چاہیے حالیہ واقعات سے ملک میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

شہباز گل کے الفاظ نامناسب ہوں گے لیکن لفظ غدار نہیں بناتے اس طرح تو آپ کے محبوب رہنما اور ان کی صاحبزادی اور فضل الرحمن پر کیا کیا نہ ہو جاتا شہباز گل جیسے لوگ فوج اور پاکستان کا اثاثہ ہیں وہ محب وطن شخص ہے امید ہے جلد غلط فہمیوں کا ازالہ ہو جائیگا۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More