فضل الرحمان کا ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے۔

پندرہ سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اس لئے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں۔ جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا ہم فسادیوں سے نبٹنے جانتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More