اپوزیشن کو یہ نہیں پتہ انکا وزیراعظم کون اور لیڈر کون ہے، فواد چوہدری

پنڈ دادن: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پنڈدادن خان شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مارچ کے جوحالات لگ رہے ہیں، بندے بھی ہمیں ہی دینے پڑیں گے۔ جہانگیر ترین اور چوہدری برادران حکومت کے ساتھ ہی رہیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اتنی جرآت ہوتی تو عدم اعتماد پہلے لے آتے۔ پندرہ سے بیس دن ہوگئے ہیں روز سنتے ہیں کہ آج آئی اورکل آئی۔ انہوں نے بس اپنی دکان چمکائی ہوئی ہے ۔ اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ کون جائے گا۔ ان کو یہ نہیں پتہ ،انکا وزیراعظم کون اور لیڈر کون ہے۔

روس اور یوکرین کی جنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمت سو ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا کی چالیس فیصد گندم یوکرین اور روس پیدا کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے گندم کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں یہ معاملہ جلد از جلد ٹھنڈا ہو اور قیمتں نیچے آئیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ روس میں سارے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے تسلی بخش اقدامات کر لیے گئےہیں۔ کسی پاکستانی کو تکلیف نہیں پہنچی اور سب رابطے میں ہیں ۔ اور سب پولینڈ سے پاکستان واپس آئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More