تازہ ترین
نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے طبی ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ

نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے طبی ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:(یکم جون 2020)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کی حالت اچھی نظر آرہی ہے، یہ تصاویر صاف بتارہی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، سابق وزیراعظم برطانیہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کے ساتھ شئیر نہیں کررہے، تاثر پیدا ہوتا ہے کہ برطانوی لیبارٹریز نے انکی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پاکستان میں عدالتوں سے ریلیف لینے کے لئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں، نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے، حقائق کا منظرعام پرآنا ضروری ہے، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پاکستان میں حقائق مسخ کرکے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی، نوازشریف کے ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے اورتحقیقات میں یہ سامنے آئے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار میں مدد کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top