سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 2 اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے قانون کے تحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ۔جب کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے۔دونوں قوانین کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More