تازہ ترین
فوادعالم کی11سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کاامکان

فوادعالم کی11سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کاامکان

مانچسٹر: (3 اگست 2020) فواد عالم نے دو ہزار نو میں کولمبو میں سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک سو اڑسٹھ رنز اسکورکیے۔ اس کے بعد وہ صرف دوٹیسٹ مزیدکھیل سکے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گیارہ سال بعد فوادعالم کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ لیفٹ ہینڈر کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھپن اعشاریہ سات آٹھ کی اوسط پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہتر ہے۔

فواد عالم نے دوہزار نو میں دورہ سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیوکیا اور دوسری اننگ میں ایک سو اڑسٹھ رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جو بیرون ملک ٹیسٹ ڈیبیو پرکسی پاکستانی کا بہترین اسکور بھی ہے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کو اس کے بعد محض دو ٹیسٹ مزیدکھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میں اکتالیس اعشاریہ چھ چھ کی عمدہ اوسط سے دوسوپچاس رنز بنائے۔ اڑتیس ون ڈے انٹرنیشنل میں فواد عالم کے بیٹ سے نوسو چھیاسٹھ رنز نکلے ان کا بہترین اسکور ایک سوچودہ رنز اور اوسط اکتالیس رہی۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سنچری اور نو نصف سنچریاں بنائیں۔

ایک سوچھیاسٹھ فرسٹ کلاس میچوں میں فواد عالم بارہ ہزار دوسو پینسٹھ رنز چھپن اعشاریہ چھیاسٹھ کی وسط سے بنا چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں فواد عالم کا فرسٹ کلاس اوسط سب سے بہترہے۔انہوں نے چونتیس سنچریاں اور ساٹھ نصف سنچریاں اسکورکی ہیں۔ بہترین اسکور دوسوچھیانوے رنز ہے۔اس تمام بے مثال پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کوگیارہ سال قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کاموقع نہیں ملا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں لیفٹ ہینڈر کے کم بیک کا امکان ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top