فواد عالم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔کھلاڑیوں کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کابھی آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سات روزہ تربیتی کیمپ کے دوسرے دن پریکٹس میچ میں شرکت کی۔ اس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو دوٹیموں میں تقسیم کرکے دو روزہ پریکٹس میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی قیادت میں تربیتی کیمپ اتوار سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا۔مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم بھی ایک دن تاخیر سے کیمپ کا حصہ بن گئے۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف محمد رضوان، شان مسعود اور اظہر علی کو کیمپ میں شرکت سے استثنامل گیا،وہ اب سری لنکا روانگی سے قبل ٹیم جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ کھیلنے چھ جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More