بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ قائد اعظم جس پاکستان کے خواہاں تھے وہ انہو ں نے اپنی تقاریرمیں واضح کردیا،پاکستان کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہنا تھا کہ پاکستان میں دو اطراف انتہا پسند ہیں، دائیں اور بائیں، بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی کوئی داد رسی نہیں ہے، بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

افغانستان کی انتہا پسندی کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون اور عالمی چیلنجز تو درپیش ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج قائداعظم کے پاکستان کو واپس لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد میں قائد اعظم کا یوم پیدائش شان و شوکت سے منایا، عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے، ایسی تحریک شروع کرنی ہے کہ قائداعظم کا پیغام عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

سیالکوٹ میں رونما ہونے والے افسوسناک سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا سیالکوٹ میں جو واقعہ ہوا تو اس پر پورا پاکستان اکٹھا ہو گیا اور سب نے اس کی مذمت کی، پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More