حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے،فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتاہے۔ اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیاگیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا۔ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں تو آج ہی ختم کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیاالیکشن کمیشن بنناضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے اور رانا ثنا کے 22 تاریخ تک پنجاب میں داخلےپرپابندی لگائی جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایکس اور وائےکاخاتمہ ہوچکاہے۔ صرف 96 لوگوں کےساتھ موجودہ حکومت نےبجٹ پاس کیا۔ عبوری حکومت کو بڑے فیصلےکرنےکاکوئی اختیارنہیں۔ ہماری کوشش ہے سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کریں کیوں کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتاہے ۔اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیاگیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا۔ بدترین طریقے سے نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ شہبازشریف کو مشور ہ دوں گا راناثنااللہ جیسے لوگوں سے دور رہیں۔ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں تو آج ہی ختم کرواسکتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More