اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف فیملی کی سیاست قصہ پارینہ ہے،اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے،اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے،انیس سو نوے کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔

اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتاہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں اصلاحات کیلیے آپ کی تجاویزکا خیر مقدم کریں گے،ای وی ایم کے نظام کو سمجھیں آپ کے تمام خدشات دور کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More