شہبازشریف خاندان کےخلاف فرد جرم عائد ہونےجارہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو،بالاخر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ طویل تحقیقات کے بعد بالآخر اٹھارہ فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا،ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا جس میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏مقصود شہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ پچیس ہزار روپے تھی۔ مقصود کے نام پر اکاؤنٹ کھلا اور چار ارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا،اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More