آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں،فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ پاکستان کی کرونا کیخلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ،آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں،پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائینگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More