وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کی رپورٹ سیکیورٹی ایجنسیوں نے دی ہے۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More