فاطمہ ثنا نےآئی سی سی ایمرجنگ ویمن پلیئر ایوارڈ حاصل کرلیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹر فاطمہ ثنا نے آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹرآف ایئر ایوارڈ حاصل کرلیا۔ فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمن کرکٹر ہیں۔ انہوں نے دو ہزاراکیس میں سولہ میچوں میں چوبیس وکٹیں لیں اور ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔

پاکستان کی بیس سالہ میڈیم پیسر فاطمہ ثنا نے آئی سی سی ایمرجنگ ویمن پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی کرکٹر ہیں۔ آئی سی سی فاطمہ ثنا کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہاکہ رائزنگ کرکٹر نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سےبے حد متاث رکیا۔

انہوں نے سولہ میچوں میں چوبیس وکٹیں تئیس اعشاریہ نوپانچ کی اوسط سے حاصل کیں اورایک سو پینسٹھ رنزبھی اسکور کیے۔ فاطمہ ثنانےجولائی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کیریئرکی بہترین کارکردگی پیش کی اورپانچ وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More