پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بم گرا دیا گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کہتے ہیں حکومت نےگزشتہ رات عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔ پٹرول مہنگا ہونےسے ہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے،عمران خان نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ بولے عمران خان نے لانگ مارچ ان کو ٹائم سپیس دینے کے لیے ختم کیا ایسا نہیں ہے کہ ہم دوبارہ نہیں آسکتے۔

اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کل رات پٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے کا اضافہ کرکے عوام پر بم گرا دیا گیا۔ ہمارے دور میں 3 یا 5 روپے اضافہ ہوتا تھا تو آپ طوفان برپا کر دیتے تھے۔ اب تو آپ حکومت میں آگئے ہیں تو آپ نے پٹرول کیوں مہنگا کر دیا ۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں ہماری طرف سے کوئی وائلنس نہیں ہوا جو کچھ ہوا حکومت کی طرف سے ہوا عمران خان نے لانگ مارچ ان کو ٹائم سپیس دینے کے لیے ختم کیا ایسا نہیں ہے کہ ہم دوبارہ نہیں آسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کے چیف کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیاہے، الیکشن کمیشن میں اپنےبندےلگادیئےگئےہیں، نیب ترامیم کرکےاپنےکیسزختم کرائےجارہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More