ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں کہ چالیس ہزار ڈونرز کا ریکارڈ پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے، ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا کہ یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے، ممنوعہ فنڈنگ میں کسی سیاسی جماعت میں پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ہم نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو ایک ساتھ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے توازن قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات موجود ہیں، ایسا فیصلہ آنا چاہیے جو میرٹ پر ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More