بیان حلفی ردی کی ٹوکری میں جائے گا،فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں، اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے جو ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی علی نواز اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بھی قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔ شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پرقبضے کروائے،تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا ہے،پیپلزپارٹی ہراچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

معاون خصوصی علی نوازاعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آکرسرکاری زمینو ں پرقبضے کرتی ہیں ،راچی میں نسلہ ٹاور کا مسئلہ اس کی مثال ہے،جنگلات کی5200کنال اراضی واگزاراور غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ کیا گیا ہے،ماضی کی حکومتوں کی جانب سے نظر انداز کئے گئے اسلام آباد کے دیہاتوں کی ترقی کےلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More