شہباز شریف پر ساڑھے 7 ارب ٹی ٹیوں کا کیس ہے ، فرخ حبیب کا دعویٰ

فیصل آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ قائدحزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف پر ساڑ ہے 7 ارب ٹی ٹیوں کا کیس ہے وہ2 بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ان کی17 ہزار ٹرانزکشن پکڑی گئی ہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرکانام لئے 2روزقبل سابق وزیر قانون نے ایک بیان دیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ عدالتوں پر پھر حملے کی باتیں ہورہی ہیں۔قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کیس جن عدالتوں میں ہیں اُن کے لئے اب ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ دھمکایا جائے۔ سابق چیف جسٹس نے اس لیے ان کو سسیلین مافیا کہا تھا۔ چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کیسے آئے؟۔ یہ وہ رسیدیں ہیں جہاں ان کی کرپشن واضح ہے۔

فیصل آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک آئین اور قانون موجود ہے۔جب قانون کی خلاف ورزی ہوگی اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔جب سے شریف خاندان اقتدار میں آیا تب لوٹ مار شروع ہوئی۔ ان کا طریقہ ہے یا پیسہ چلا دو یا ڈرانا شروع کرکے حملہ کردو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More