مریم نواز کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

لاہور: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں مریم نواز کو قوم سے معافی مانگ کر بتانا چاہیے کہ وہ کس حیثیت سے میڈیا سیل چلا رہی تھیں ۔ن لیگ آڈیو لیک کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ چار فلیٹوں کی رسیدیں بھی لے آئے۔

پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس اینڈ کامرس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ن لیگی قیادت کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ ن لیگ اپنی چوریاں چھپانے کے لیے میڈیا کو کنٹرول کرتی تھی۔مریم نواز نے ایک آڈیو کو تسلیم کیا انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

فرخ حبیب کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر لیگی قیادت کو یقین ہے کہ یہ آڈیو اصلی ہے تو اس کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔ ابھی تک جعلی دستاویزات کے علاوہ انہوں نے کبھی کچھ نہیں جمع کرایا۔

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ اگر عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو اس کا فوری ریلیف عوام کو دیں گے ۔ کریمنل لا پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے کابینہ منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More