ٹی ایل پی کے ساتھ سیاسی اتحاد زیر غور نہیں، فرخ حبیب

لاہور: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے پرعزم ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مسلم لیگ ق کے شکووں کے حوالے سے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے اتحاد کرنے پڑتے ہیں۔ اتحادیوں کے شکوے دور کیے جائیں گے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ سیاسی اتحاد زیر غور نہیں۔

فرخ حبیب نے اپوزیشن طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی حکمت عملی بنانے کا پورا اختیار ہے لیکن پہلےخود تو ایک ہو جائیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے باور کرایا کہ عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے حکومت نے اقدامات کئے تاہم شوگر ملز کے اسٹاک سے متعلق اقدامات پر حکومت کو حکم امتناعی کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More