اسکروٹنی رپورٹ پر وہ لوگ بات کررہے ہیں جن کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا نہیں پتہ، فرخ حبیب

اسلام آباد: فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس رپورٹ پر وہ لوگ بات کررہے ہیں جن کے اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا پتہ نہیں ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کہتی ہے میاں صاحب کو کسی نے چلتے چلتے 5 کروڑ پکڑ وادیے، نواز شریف نے پاکستان کو لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلانے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں 9 اکاؤنٹس چھپائے۔ پیپلز پارٹی نے 2015 میں الیکشن کمیشن سے 15 اکاؤنٹس چھپائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ن لیگ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات آنی ہیں، بے نظیر بھٹو نے بھی ن لیگ پر اسامہ بن لادن سے فنڈ لینے کا الزام لگایا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے خفیہ فنڈز کا بتائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More