ن لیگ، پی پی کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کا ریکارڈ دکھانے سے قاصر ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کی رسیدیں ، چیک ، پے آڈر سمیت کسی بھی قسم کا ریکارڈ دکھانے سے قاصر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہروزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی، ن لیگ، اور پیپلز پارٹی کے کیس ایک جیسے اور اسکروٹنی کمیٹی بھی ایک ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ان تمام جماعتوں کے کیسز ایک ساتھ سنے جائیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کی رسیدیں، چیک، پے آڈر سمیت کسی قسم کا ریکارڈدکھانے سے قاصر رہی، کس نے چندہ دیا کس نے امداد دی، اہم رقوم کا ریکارڈ نہیں، دونوں پارٹیوں کے پاس منی لانڈرنگ، جعلی کاونٹس اور ٹی ٹیز کی طرح اس معاملے میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمٹیرین کے ایک دوسرے کو رقوم منتقل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، دس کروڑ روپے کے قریب پی پی پی پارلیمنٹرینز نے پیپلز پارٹی کو خلاف ضابطہ دئیے،پیپلز پارٹی کا پینتیس کروڑ عطیات کا ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More