نواز شریف، آصف زرداری، اور فضل الرحمن مافیاز کے ڈان ہیں، فرخ حبیب

ملتان: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مافیاز کے ڈان نواز شریف ، آصف زرداری ، اور فضل الرحمن ہیں انہوں نے ڈان کا گروہ بنایا ہوا ہے،نواز شریف اشتہاری ہیں، ملک کا تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا برطانیہ میں رہنے کے لئے اپیپلیں کرتا پھر رہا ہے۔

ملتان میں ملک عامر ڈوگر سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات گرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دس ڈیم بنانے کا عمل شروع ہوچکاہے، وہ جماعتیں جو ماضی میں سب سے بڑی جماعتیں تھیں وہ آج ایک ریجن کی جماعت بن کر رہ گئی ہیں، لانگ مارچ کرنے والوں کی منزل اڈیالہ جیل ہے۔

فرخ حبیب نے مولانا فضل الرحمن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ نہیں کوئک مارچ ہوگا،فضل الرحمن کے تو اپنے بیٹے نے اسمبلی سے استعفی نہیں دیا، یہ سب لوٹ کھسوٹ کے ورلڈ چمپئین ہیں، بلاول کے والد نے اپنی پارٹی کی ٹارگٹ کلنگ کردی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، بلاول اپنے والد کو گھر بٹھا کر بھٹو صاحب کا چہرہ سامنے لائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More