خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردئیے

کراچی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردئیے۔ڈاکٹر فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بھی فارمولہ اور معاملات طےہوگئے، عید قرباں کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کرلیا جائے گا۔عید قرباں کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے، عید کے بعد پی آئی بی کے ایم سی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جنرل ورکرز اجلاس میں فاروق ستار کی شمولیت کا اعلان ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اہم اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More