معید انور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں،فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ غیر رسمی طور پر پتنگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این اے 245 میں معید انور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوجاؤں گا۔ دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم معید انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہیں گے۔ معید انور نے کہا کہ فاروق ستار کو عزت و احترام کے ساتھ پارٹی میں جگہ دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More