بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے الوداعی ملاقات کی ۔وزیر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کے لئیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ۔ وزیر خارجہ کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے اعادہ پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی پاک امریکہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے خدمات پر وزیر خارجہ کو خراج تحسین کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More