آرمی چیف سے جاپانی سفیرکی الوداعی ملاقات، افغان صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی سفیر کونینوری متسود کے درمیان علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے باہمی تعلقات کے فروغ، دفاعی اور سیکورٹی تعاون، افغان صورتحال پر موقف کی حمایت کو سراہا۔آرمی چیف نے سفیر کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More