فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے مل کر عمران خان کی غربت ختم کی، عطا تارڑ

لاہور: صوبائی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن کرپشن کا طعنہ دینے والے کروڑوں کی کرپشن میں ملوث پائے گئے۔ فرحت شہزادی اور پنکی نے مل کر عمران خان کی غربت ختم کی ۔سپریم کورٹ نے ہمارے دور کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر نوٹس لیا۔اپیل ہے عمران خان دور کی بھی غلط تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔

لاہور میں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے مبینہ آڈیو پیش کردی۔

فرح گوگی اور ملک ریاض کے درمیان مبینہ آڈیو لیکس پر عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی نے پنکی پیرنی کی دوستی کو استعمال کرتے ہوئے ٹھیکوں ٹرانسفر پوسٹنگ اور اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا کرکے اربوں روپے کمائے عمران نیازی ہم سے تو رسید یں پوچھتے رہے خود رسیدے دینا بھول گئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی نے پنجاب میں بیٹھ کر پورے پاکستان پر حکومت کی، اس خاتون نے کرپشن کے نام پر لیے کروڑوں روپے کے ہیرے دبئی میں بیچے۔سابقہ دور میں فرح گوگی نے اربوں روپے کے اثاثے بنائے، پیسے لے کر افسران کی تعیناتیاں کیں، جب ان تمام اسکینڈلز کی تحقیقات ہوں گی تو یہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا اسکینڈل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہو اگر دامن صاف ہے تو فرح گوگی کو پہلی فلیٹ میں پاکستان بلائے دودھ کا درھ ہو جائے گا۔

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ فرح گوگی کی آڈیو سے پی ٹی آئی کی کرپشن کچا چھٹا سامنے آگیا ہے، ابھی تو ہیرے کی اسٹوری ایک ٹریلر ہے فلم آنا ابھی باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی خزانے پر شپ خون مارا اسی لئے پنکی پیرنی پانچ قیراط کا ہیرا مانگتی رہی، اگر کسی کو آڈیو پر شک ہے تو اس کی فرانزک کروالے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More