پاکستان کے اوپنر فخر زمان کا بگ بیش لیگ فرنچائز برسبین ہیٹ سے معاہدہ طے پاگیا۔ فخر زمان اس سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ اوپنر آئندہ ہفتے ویزہ ملنے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔
پاکستان کے پاور ہٹر اوپنر فخرزمان کا بگ بیش لیگ فرنچائز برسبین ہیٹ سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وہ آئندہ ہفتے ویزہ ملنے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔ اکتیس سالہ فخر زمان اس سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال پہلے ہی بی بی ایل کی مختلف ٹیموں سے کھیل رہے ہیں۔