اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

فیصل آباد جیل میں قید محمدشریف اورفیض کے ڈیتھ وارنٹ منسوخ

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد جیل میں دو قیدیوں کے جاری ڈیتھ وارنٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی نے درخواست گزار فیض احمد اور محمد شریف کے ڈیٹھ وارنٹ کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست گزار فیض احمد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دو ہزار نو سے سپریم کورٹ میں پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل زیرالتواء ہے، اس لیے ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں کیے جا سکتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتواء ہے توڈیتھ وارنٹ کیوں جاری کیے گئے۔ ایدوکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیتھ وارنٹ پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد جاری ہوجاتے ہیں لیکن اپیل کےفیصلے کے آنے تک عملدرآمد نہیں کیاجاتا۔ عدالت نےسپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آباد سے تحریری یقین دہانی پرحکم دیا کہ جب تک اپیل پر فیصلے نہ آ جائے تب تک پھانسی نہ دی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردی کےالزام میں قید فیض احمد اور محمد شریف کے وارنٹ سے متعلق درخواست نمٹا دی بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محمد شریف اور فیض احمد کے ڈیتھ وارنٹ منسوخ کردیئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں دونوں ملزموں کی سزائے موت سے متعلق اپیلیں زیرالتوا ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آباد نے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے حقائق چھپائے۔

Related posts

پائریٹس آف دی کیریبئین 5 نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Developer

پنجاب حکومت کا ڈسکہ واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ واپس

login web

بلوچستان: بارش کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق،150سےزائدمکانات منہدم

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More