تازہ ترین
فیصل آباد:پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج

فیصل آباد:پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج

فیصل آباد:(29 جون 2020) تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے گزشتہ روز قتل کئے گئے پانچ افراد کا مقدمہ سات نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جڑانوالہ میں پانچ افراد کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ عمران، عدنان، اکرم اور طاہر کے خلاف درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر قتل، انسداد دہشت گردی سیمت پانچ دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کے والد کا دو سال قبل قتل ہوا تھا ملزمان کے والد کے قتل میں ملوث مقتول حسنین مقدمے میں نامزد اور ضمانت پر رہا تھا۔

گزشتہ روز جڑانوالہ کے علاقے میں ملزمان نے وین کو روک کر پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top