فیصل آباد جلسہ رانا ثناءاللہ کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا، فیاض چوہان

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے واقعہ اور سیالکوٹ میں مسلم مسیحی تنازعہ بنانے میں ن لیگ ملوث ہے۔

فیصل آباد جلسے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسجد نبوی سے سیالکوٹ جلسے تک آل شریف کے تمام مذہبی کارڈز ناکام ونامراد ہوئے ہیں۔ مسجد نبوی کے واقعہ اور سیالکوٹ میں مسلم مسیحی تنازعہ بنانے میں ن لیگ ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد کا تاریخی جلسہ سیاسی فرعون رانا ثناءاللہ کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ میں چاہوں تو عمران خان بیس بندے نہیں نکال سکتا۔آج جو چاہنا ہے چاہ لو لیکن عوام کا سمندر عمران خان کا استقبال ضرور کرے گا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ عمران خان کے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہو گا۔لاکھوں فیصل آباد ی آج اپنے گھروں سےنکل کر سیاسی فرعون کے سینے پرمونگ دلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More