ایم کیو ایم سے مذاکرات کیلئے فیصل واوڈا اسلام آباد پہنچ گئے

ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف متحرک ہوگئی ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا اسلام آباد پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو کی سات سیٹیں انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف متحرک ہوگئی ۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا اسلام آباد پہنچ گئے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا مکمل اعتماد اور ہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ پرویز خٹک اور عمران اسماعیل کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کیلئے حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More