ایم کیو ایم کے سینیٹرفیصل سبزواری نے کہاہے کہ حکومت کےدوست ملناچاہیں گےتوسرآنکھوں پر،سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے،یہ نہیں ہوناچاہیےجوآپ کےساتھ نہیں وہ آپ کا دشمن ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹرفیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہم نےبھی سیاست میں انتہاپسندی کی تو نقصان اٹھایاکوئی اور بھی ایساکرے گا تو نقصان اٹھائے گا۔اپوزیشن کے ساتھ مجوزہ معاہدے کی توثیق کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا۔