نااہلی کیس:فیصل واوڈا کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت رکوانے کی سینیٹر فیصل واوڈا کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کے خلاف درخواست آچکی تھی،آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں، آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نےفیصل واوڈا کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کی کارروائی سےکیاڈر ہے،آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جاتی ہے۔

فیصل واوڈا کی نااہلی کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، ان پر الزام ہےکہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینےکے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور اپنی دہری شہریت چھپائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More