فیس بک پر بھی’ 2 فیکٹر آتھنٹیکشن ‘ لازمی قرار

ویب ڈیسک: فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کا مطابق اس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر کوئی پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کرسکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More