کراچی: بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کےذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر59 کروڑ 49لاکھ ڈالرکم ہوگئے۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کےذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے ۔ زرِمبادلہ کےذخائر15 ارب 77 کروڑ 14 لاکھ ڈالرسے کم ہوکر 15ارب17کروڑ65لاکھ ڈالررہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر9 ارب22 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے جبکہ کمرشل بینکوں کےپاس موجودذخائر 9کروڑ82 لاکھ ڈالرکمی سے5ارب95 کروڑ 3لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے۔