آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی ہی حکومت کے اگلے 3 ماہ اہم قرار دے دیئے۔عمران خان نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5 سال پورے کرے گی ۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔ اپوزیشن عدم اعتمادلانا چاہتی ہے توضرور لائے۔ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ حکومت کے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے فوج سے تعلقات مثالی ہیں۔ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں کیونکہ نومبر ابھی دور ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More