ملک میں گیس کی قلت سے ایکسپورٹ آرڈرز متاثر ہونے لگے

کراچی: ملک میں گیس کی قلت سے ایکسپورٹ آرڈرز متاثر ہونے لگے۔ صنعتکاروں نے وزیراعظم سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ ایس ایس جی سی نہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرپا رہی ہے اور نہ ہی سی این جی اسٹیشنز کو جبکہ گیس کی عدام فراہمی سے صنعتکار بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔صدرسائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن عبدالرشید کہتے ہیں 16، 16 گھنٹوں کی گیس بندش سے بیرونی آرڈرز متاثر ہورہے ہیں۔

عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سوئی سدرن کہتے ہیں ہمارے پاس گیس نہیں۔ اور گیس فراہم کرنا وزیراعظم اور وزیر توانائی کی ذمہ داری ہے۔صدرسائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی سے کووڈ کے دوران بھارت سے پاکستان کو ملنے والے ملنے والے آڈرز متاثر ہوئی رہے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ وزیراعظم فوری طور پر صورتحال کانوٹس لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More