کراچی کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن مرکزایکسپو سینٹر میں ملازمین کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے،عملے کی ہڑتال کی وجہ سے ویکسینیشن کا عمل معطل کر دئیے۔
نو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عملہ ہڑتال پر ہے،ڈیٹا آپریٹر، ویکسی نیٹرز سمیت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے تقریبا ڈھائی سو ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ ملازمین کا موقف ہے کہ تنخواہوں کے چیک اور کانٹریکٹ لیٹر فوری فراہم کئے جائیں ۔