حجرہ شاہ مقیم گیس لیکج کے باعث دھماکا، پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی

حجرہ شاہ مقیم: محلہ عید گاہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ چھت کا ملبہ گرنے اور گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے علاقے محلہ عید گاہ کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے گھر کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ۔ گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گیس لیکج کے باعث آتشزدگی اور چھت مہندم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More