سابق صدر رفیق احمد تارڑ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

لاہور: سابق صدر رفیق احمد تارڑ کی نمازے جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کر دی گئی ۔نمازے جنازہ میں اہم سیاسی۔مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت کی۔

سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی جامعہ اشرفیہ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ کے مولانا فضل رحیم نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم نے شرکت کی۔

جن میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین، رانا شمیم، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین، علی پرویزملک، سیف الملوک کھوکھر، رانامبشراقبال، سلیم بٹ، پیر اشرف رسول، چودھری شہبازاحمد، شیخ علاوالدین، ملک صہیب بھرت،بلال فاروق تارڑ، احمد علی اولکھ، بلال اکبر خان، منشا اللہ بٹ، سمیع اللہ خاں، چودھری یاسین سوہل، میاں عبدالروف اور میاں عمران جاوید سمیت دیگر شامل تھے۔

مرحوم کو انکے آبائی علاقے حافظ آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More