اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے لگائے الزامات کی تردید کردی

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کے لگائے الزامات کی تردید کردی ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا قیام پارلیمنٹ اور سینٹ سے منظوری کے بعد ہوتا تو بہتر تھا تاہم عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کےلئے جوڈیشل کمیشن بہترین فورم ثابت ہوگا۔

افتخار محمد چوہدری نے ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما طارق نعیم اللہ کے انتقال پر انکے گھر میں تعزیت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت جو بھی سیاسی جماعت مسلحہ ونگ رکھتے ہیں اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ دیا تھا جبکہ نوگوایریا، پولیس کو غیر سیاسی کرنا اور ٹارگٹ کلرز کےخلاف دیئے گئے انکے فیصلوں پر آج عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں مسئلہ یمن پربات چیت اچھا اقدام ہے ۔

Related posts

بھارت میں یعقوب میمن کی پھانسی ظالمانہ اقدام ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

login web

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم سمیت کئی ارکان اسمبلی کو نوٹس

shakir shaikh

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 1353 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More