تازہ ترین
یورپی ممالک کا لیبیا میں متحارب فریقین پر جنگ بندی پر زور

یورپی ممالک کا لیبیا میں متحارب فریقین پر جنگ بندی پر زور

پیرس: (11 جون 2020) فرانس، جرمنی اور اٹلی نے لیبیا میں جاری لڑائی روکنے اور تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین، فرانس، اٹلی اور جرمنی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں متحارب فریقین کی مدد کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فوجی کارروائیوں کو مؤثر اور فوری طور پر روکنے اور مذاکرات میں تعمیری طور پر شمولیت کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین نے لیبیا میں ترکی کی بے جا فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت سے تنازع مزید گھمبیر شکل اختیار کرگیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top