عام انتخابات میں 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، آئندہ الیکشن میں 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکورٹی کے لیے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ خیبر پختون خوا میں انتخابات کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ بلوچستان میں انتخابات کے لیے ایک ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More