برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا کیخلاف انگلینڈ147رنزپرڈھیر

گابا برسبین میں پیٹ کمنز نے بطور کپتان پہلے ہی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی ٹھکانے لگادیے۔ پہلے ایشیزٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم ایک سو سینتالیس رنزپر ڈھیرہوگئی۔ جوزبٹلرانتالیس،اولے پوپ پینتیس اورحسیب حمید پچیس رنزنے ہی کچھ مزاحمت کی۔

گابا برسبین میں پہلے ایشیزٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سینتالیس ویں کپتان پیٹ کمنز ٹاس ہارگئے انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان جوروٹ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اورپوری انگلش ٹیم ایک سو سینتالیس رنزپر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پیٹ کمنز نے پانچ ہیزل ووڈ اورمچل اسٹارک نے دو،دووکٹیں لیں۔ انگلینڈ کے جوزبٹلر انتالیس،اولے پوپ پینتیس اورحسیب حمیدپچیس رنزہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ کپتان جوروٹ اوراوپنر روری برنزصفرپرآؤٹ ہوئے۔ بارش اورخراب موسم کے باعث پہلےدن کا کھیل ختم کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More