انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد جمعرات کو دورہ پاکستان پر پہنچےگی

جوزبٹلر کی زیرقیادت انگلینڈ کرکٹ ٹیم جمعرات پندرہ ستمبر کو سترہ سال بعد پاکستان کے دورے پرپہنچ رہی ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان میں سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انگلش ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے دسمبر میں دوبارہ پاکستان آئے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دو ہزار پانچ میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان نے تین میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی۔ انگلش ٹیم جوز بٹلرکی زیر قیادت جمعرات پندرہ ستمبر کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔ پاکستان کے دورے میں مہمان ٹیم سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز بیس سے پچیس ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اٹھائیس، تیس ستمبر اور دو اکتوبر کو تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ ٹیم دسمبر میں ایک مرتبہ پھر تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More