تازہ ترین
انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کے ون ڈے کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل

انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کے ون ڈے کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل

ساؤتھمپٹن: (3 اگست 2020) انگلینڈ کے جونی بیرسٹونے ون ڈے کیریئرکے تین ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے آئرلینڈ کے خلاف صرف اکیس گیندوں پرنصف سنچری مکمل کرکے کپتان اوون مورگن کا ریکارڈ برابرکیا جبکہ باہتراننگز میں تین ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرکے ٹیسٹ کپتان جوروٹ کے تیزترین تین ہزار رنز کا ریکارڈ بھی برابرکر دیا۔

انگلینڈ کے جونی بیرسٹونے ایجزباؤل گراؤنڈ آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اکتالیس گیندوں پر بیاسی رنز چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اسکورکیے۔ اننگ کے دوران انہوں نے اکیس گیندوں پرنصف سنچری مکمل کرلی اورکپتان اوون مورگن کی انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابرکر دیا۔ وکٹ کیپربیٹسمین نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ انہوں نے باہتراننگز میں تین ہزار رنز مکمل کر کے ٹیسٹ کپتان جوروٹ کے تیزترین تین ہزاررنزکا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔

جونی بیرسٹونے اناسی ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزار سات رنز چھیالیس کی شاندار اوسط سے بنائے ہیں۔ جس میں نوسنچریز اور بارہ ففٹیز شامل ہیں۔ان کا بہترین اسکورایک سو اکتالیس رنز ہے۔ بطور وکٹ کیپر وہ انتالیس کیچ اور دو اسٹمپ بھی کرچکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top